ویب ڈیسک: سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے معاملہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے لاہور سے صحافی شاہد اسلم کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار صحافی شاہد اسلم پر احمد نورانی کو سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے میں معاونت کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے 3 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔