مرغی کے گوشت کی 5 سنچریاں مکمل، عوام ریٹ سن کر سیخ پا

14 Jan, 2023 | 09:52 AM

(سٹی42) مرغی کے گوشت کی ایک مرتبہ پھر 5 سنچریاں مکمل ہوگئیں۔ 

 خراب معاشی صورتحال، زرمبادلہ کی کمی، سیلاب سے گندم کی فصل خراب ہوجانے اور بروقت درآمدات نہ ہونے کے باعث گندم ذخائر میں کمی آنے کے باعث آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، آٹے، چاول کے بعد مرغی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی، آج مرغی کے  گوشت کی قیمت میں 16 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاجس کے بعد مرغی کا گوشت 501 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ مرغی 11 روپے اضافے کے بعد 334 روپےفی کلوہوگئی تاہم فارمی انڈے 289 روپے فی درجن پر برقرار ہیں۔ 

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب سے قیمت بڑھی ہے گاہکوں کی تعداد نصف سے بھی کم ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت مہنگا ہونا مافیا کےلئے سودمند ہے، چھوٹے دکاندار بےروزگار ہوتے جا رہے ہیں۔

 

 


 

مزیدخبریں