ویب ڈیسک:کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور مسلح ملزمان کی جانب سے مختلف نوعیت کی انوکھی وارداتیں سامنے آرہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل کے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر کے علاقے میں ایک دلچسپ واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں ڈائپر شاپ سے ایک ملزم بچوں کے ڈائپر کا بورا لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دکاندار کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم ڈائپر شاپ پر گاہک بن کر آیا اور دکان کے باہر کھڑے ہو کر واردات کا موقع ملنے کا منتظر رہا، جیسے ہی دکاندار دوسرے گاہک کو سامان دینے میں مصروف ہوا تو موٹر سائیکل سوار دکان کے باہر رکھا ہوا ڈائپر کا بورا اٹھا کر بھاگ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلٰی سندھ کیجانب سے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس بھی لیا گیا تھا۔