ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو کیوں نہیں روکا؟
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا، ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔