(زین مدنی) سٹیج اداکارہ ماہ نور کی ڈراموں میں ہلڑ بازی کرنے والوں کے ساتھ صلح ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور کی ڈراموں کی پرفارمنسز کے دوران ہلڑ بازی کرنے والوں کے ساتھ صلح ہوگئی ۔ صلح کی تقریب اقبال ٹاؤن میں واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی ، صلح کروانے میں پرڈیوسر جاوید پٹواری ،علی رضا شیرازی اور عرفان احمد نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ سٹیج پرڈیوسر سخی سرور نے فریقین کو صلح کے لئے آمادہ کیا ۔
فریقین نے باقاعدہ راضی نامہ پر دستخط کئے اور عمران چٹھہ نے آئندہ کسی بھی ہلڑ بازی اور سوشل میڈیا پر ماہ نور کے خلاف پوسٹ نہ لگانے کی یقین دہانی کروائی اور ایک دوسرے پر کئے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا بھی کہا صلح کے بعد دونوں فریقین آپس مین سیلفیاں بھی بناتے رہے۔