(ویب ڈیسک)موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک سٹوڈیو نے چودہویں سیزن کا آغاز کردیا، ’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک سٹوڈیو نے چودہویں سیزن کا آغاز کردیا۔’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔
’تو جھوم‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ترتیب دیا ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ ہمراہ پروڈیوس کیا۔’تو جھوم‘ میں اگرچہ مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں، تاہم گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ گانے کو منفرد بنانے کے لیے نصف درجن سے زائد آرٹسٹوں نے ان کے ہمراہ پرفارمنس بھی کی ہے۔
’تو جھوم‘ کو 14 جنوری کی سہ پہر کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔
’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ میں عابدہ پروین، عاطف اسلم، میشا شفیع، علی سیٹھی، مومنہ مستحسن، حسن رحیم، فارس شفیع، عروج آفتاب، قرت العین بلوچ، زین زوہیب، قراقرم ایوا بی، عبدالوہاب بگٹی، طلال قریشی، عبداللہ صدیقی اور دیگر میوزیکل بینڈ ارکان کے گلوکار و موسیقاروں صلاحیتیں دکھائیں گے۔