ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی، سنیئر اداکار شبیر جان کا ڈانس؛ ویڈیو وائرل

Dance Video Viral
کیپشن: Dance Video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق رشتہ ازداج میں منسلک ہوچکی ہیں،  مِنا طارق کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں منیٰ طارق،  سینئر اداکارشبیرجان اور دیگر افراد کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہیں۔  مِنا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔

نکاح کے دن منیٰ طارق نے سِلور رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا جبکہ مِنا طارق کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں نکاح سے قبل منیٰ طارق، سنیئر اداکار شبیرجان اور دیگر شوبز اداکاراؤں کو پنجابی گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مہمانوں نے ڈانس کی ویڈیوز کیمروں میں محفوظ کرتے اس کو شیئر کیا اور اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ مایوں کی تقریب میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری ، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔سوشل میڈیا پر مِنا طارق کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 


M .SAJID .KHAN

Content Writer