ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت؟ایرانی اینیمیشن کلپ، وائٹ ہاؤس کا تبصرے سے انکار

15 Jan, 2022 | 05:40 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک : ایران میں ایک اینیمیشن جاری کی گئی ہے جس میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔

اینیمیشن میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانیوں کے  کنٹرول میں ہونے والاایک روبوٹ حویلی کے لان میں داخل ہوتا ہے۔ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری وڈیو میں ایرانی  اہلکاروں کو جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعے ٹرمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو گولف کھیل رہے ہیں۔ گولف کھیلے جانے کی جگہ کا ماحول فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر سے ملتا جلتا نظر آ رہا ہے۔

 یادرہے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ اینیمیشن مقابلہ میں قاتلانہ حملے پر مشتمل اس اینیمیشن کو انعام کا حقدار ٹہرایا گیاہے۔  اس حوالے سے ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ اور 50 امریکی حکام کو جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا ذمہ دار قراردیا تھا۔

اینیمیشن کے بارے میں ایک صحافی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کیا تو پریس سکیرٹری نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ وہ انٹیلی جنس کے کام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔

مزیدخبریں