چارکمروں کے اپارٹمنٹ کی قیمت 33 ارب 50 کروڑ

14 Jan, 2022 | 05:10 PM

  ویب ڈیسک : چارکمروں کے فلیٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت کیا ہوگی ۔۔۔ ٹہرئیے پہلے ہم بتائیں گے جس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

امریکی شہر نیویارک میں ایک چار کمروں کا پنٹ ہاؤس 19 کروڑ ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔ جس کی پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 33 ارب 50 کروڑ  بنتی ہے۔ یہ نیویارک کی تاریخ کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ ہے۔

وال سٹریٹ جرنل  کے مطابق نو ہزار 800 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ مین ہٹن کے مرکز میں 220 سنٹرل پارک ساؤتھ میں واقع  ہے جسے امریکی کھرب پتی ڈینیئل اوچ نے دو برس قبل موجودہ قیمت کے تقریباً نصف یعنی نو کروڑ 30 لاکھ کا خریدا تھا۔

وال سٹریٹ جرنل  کا کہنا ہے  یہ امریکہ میں پرائیویٹ گھر کے لیے ادا کی جانی والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے والے 61 سالہ  ڈینیئل اوچ کے مجموعی اثاثوں کا تخمیہ فوربز میگزین نے چار ارب 10 کروڑ لگایا تھا۔
اخبار کے مطابق ڈینیئل اوچ اب بھی وہاں ایک کونے میں واقع لگژری فلیٹ کے مالک ہیں جس کی قیمت 2019 میں ساڑھے 57 ملین ڈالر درج کی گئی تھی۔

مزیدخبریں