ویب ڈیسک: اب ایپل صارفین کو مسائل نہیں آئیں گے, ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔
آئی فون نے اپنے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نئے ورژن میں پرانے آئی او ایس کی طرح خرابیاں اور مسائل نہیں آئیں گے اور یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہوگا۔ کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔
آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ ’کار پلے کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جاکر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی، جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔
نئے سال کے آغاز پر ایپل کا صارفین کے لیے بڑا تحفہ
14 Jan, 2022 | 03:17 PM