پنجاب بھر کےٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری

14 Jan, 2022 | 03:16 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پنجاب بھر کےٹریفک وارڈنز کیلئےاچھی خبر،وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کےعہدے پرترقی دینے کیلئے  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے314ٹریفک وارڈنز کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی۔

وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدے پرترقی دینے کے لئے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب نے314ٹریفک وارڈنز کی غیر حتمی  سنیارٹی لسٹ جاری کردی۔مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے غیر حتمی سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات ختم کرکے 15روز  میں  سنیارٹی لسٹ واپس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے اوراعتراضات دورکرکے لسٹ واپس نہ بھجوانے والوں کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق تصور کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق غیر حتمی لسٹ میں شامل وارڈنز میں محمد اعظم، محمد سجاد، محمد آصف،محمد کلیم اختر، محمد طارق،عاطف جاوید، سید صائم رضا، نذر فرید، غلام فرید، محمد عثمان، فیصل شہزاد اورراشد اقبال شامل۔   لاہور  سے کاشف علی، کاشف رحمان، ساجد نواز، ساجد محمود، سرفراز احمد، اصغرمحمود، محمد عاشق، محمد ذوالقرنین سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

مزیدخبریں