ویب ڈیسک : جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ ریاض سیزن میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔۔ بچوں نے '' اسٹرے کڈز '' کا خیرمقدمی نعروں پھولوں کے ساتھ شانداراستقبال کیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر شائقین کے استقبال کودیکھ کر بینڈ کے ارکان حیران رہ گئے ۔ بینڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے استقبال کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
کورین بینڈ آج ایک فقید المثال ’K-pop‘ کنسرٹ پیش کر رہا ہےجس میں جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار چونگ ہا بھی شریک ہوں گے۔
یادرہے یہ سعودی عرب میں ہونے والا پہلا ’کے پوپ‘ کنسرٹ ہے ۔ ریاض سیزن میں بین الاقوامی فنکاروں اور بینڈز کی میزبانی کا سلسلہ جاری ہے
اسٹرائے کڈز بینڈ نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس نے پہلی بار مارچ 2018 میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔
یہ بینڈ نو کم عمر لڑکوں پر مشتمل ہے۔ ان میں بینگ چان، جن، لی نو، چانگ بن، ہیون جن، ہان، فیلکس، سیونگ من، مکنے اور انڈیانا شامل ہیں ۔