(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بیٹسمین کو آؤٹ نہ دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت غصے میں آگئے، جب تھرڈ ایمپائرنے ریویومیں جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آؤٹ قراردے دیا، ویرات کوہلی تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پرآگ بگولہ ہوگئے اورسیدھے اسٹمپ پرلگے مائیک پرپہنچے اورکھری کھری سنا ڈالیں۔
ویرات کوہلی کا مائیک میں کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔ویرات کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے تھرڈ ایمپائرکوتنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پورا ملک ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہے۔