دلکش لاہور پراجیکٹ کیلئے ٹینڈر جاری

14 Jan, 2022 | 12:31 PM

Ibrar Ahmad

قیصر کھوکھر : دلکش لاہور پراجیکٹ کا ٹینڈر جاری،  مال روڈ کو جی پی او چوک سے چیرنگ کراس پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات نے دلکش لاہور پراجیکٹ کے کئے فرم ہائر کر لی، دلکشی لاہور منصوبے کے تحت مال روڈکوجی پی او چوک سے چیرنگ کراس پر اصل حالت میں بحالی ،مال روڈ کی تزائن و آرائش کی جائے گی ۔ مال روڈ کی بلڈنگ کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا جس پر 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔  
 دیگر شہروں  کی   تزائن و آرائش  کیلئے  پیسے مختص کیے گئے ہیں ۔دلکش ملتان، دلکش فیصل آباد، دلکش بہاولپور منصوبے پر پر تین تین سو ملین لاگت آئے گی۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے   تمام منصوبوں   کو آئندہ ماہ میں مکمل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

مزیدخبریں