ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نےسائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری  تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے میشاء شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔تحریری حکم کے مطابق  میشاء شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست ناقابل وضاحت ہیں ، آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار لے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلاء کو 8 فروری کو طلب کر لیا