ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کا حکومتی اقدام کالعدم قرار

 ڈی جی اوقاف پنجاب کی تنزلی کا حکومتی اقدام کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہر رضابخاری کی گریڈ 20 سے 19 میں تنزلی کا حکومتی اقدام کالعدم قرار دیا۔۔عدالت نے ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو گریڈ 20 پربحال کردیا۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی درخواست پرسماعت کی،،پنجاب حکومت کے لاء افسر کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےمؤقف اختیار کیاکہ نامکمل اے سی آرز کی وجہ سےاگلےگریڈ پرتعیناتی نہیں ہوسکتی تھی۔نامکمل اےسی آرذ کی وجہ سے ڈی جی اوقاف کی گریڈ 20 سے19 میں تنزلی کی گئی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سی آرز سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بڑے واضح  ہیں۔ سپریم کورٹ کےحکم کےمطابق اے سی آرزمکمل کرنا بالا افسروں کی ذمہ داری ہے۔اے سی آرز کوجواز بناکرکسی افسر کی ترقی کوکیسے روکاجاسکتا ہے وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 20ویں گریڈ سے 19ویں گریڈ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی طور پر واپس لےلیا گیا۔ایک درجہ تنزلی سے سنیارٹی کااستحقاق مجروع ہوا عدالت نوٹس لے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی اوقاف کو 20ویں گریڈ پربحال کردیا