دیو سماج (حسنین اولکھ) کمشنر لاہور کی کورونا سے بچاؤ کیلئے لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی، امریکی نجی کلودنگ فرم کے عطیہ کردہ ماسکس کے 19کنٹینرز لاہور پہنچ گئے۔
امریکی نجی فرم نے تقریبا 45 ملین ڈالر مالیت کے 30 ملین ماسک کمشنر لاہور مہم میں عطیہ کیے، پہلی کھیپ کے 10 کنٹینرز میں تقریبا 80 لاکھ کوویڈ واشایبل ماسک سندر انڈسٹریل اسٹیٹ گودام میں پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عثمان جلیس اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیرنگرانی ماسک کی گوداموں میں منتقلی کی جارہی ہے۔ واش ایبل 2 کروڑکوویڈ ماسکس کے کل 27 کنٹینرز لاہور پہنچیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بتایا کہ 2 کروڑ سے زائد ماسک کے حصول ترسیل پر کوئی سرکاری خرچہ نہیں ہوا، تمام ماسکس پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے شہریوں کے گھروں تک بھی بالکل فری پہنچیں گے،جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا شہر میں بے قابو ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 777 نئے مریض رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعدمثبت کیسز کی شرح 10.7 فیصد ہوگئی، شہرمیں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بھی بڑھنے لگے، مزید 43 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کی پانچویں لہر خطرناک حد تک بڑھنے لگی، اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 351 ہوگئی۔