ویب ڈیسک : اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند مسافر زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ٹرین کی آخری 2 بوگیاں بھریا روڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں، دونوں بوگیاں پٹری سے اتر کر 3 کلو میٹر تک چلتی رہیں۔ متاثرہ بوگیوں میں سوار چند افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے کے عملے نے ٹرین روک کر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کیا، متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر ڈبوں میں شفٹ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ ٹرین حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا، ریلوے حکام نے ریلیف ٹرین کو طلب کر لیا ہے۔ اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہونے کے بعد خیبر میل ایکسپریس کو پڈ عیدن اسٹیشن پرجبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی کوٹ لالو اسٹیشن پر روک دیا گیا۔