شاہد آفریدی کی والدین سے بچوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی اپیل

14 Jan, 2022 | 10:55 AM

نشتر پارک (سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں۔

اپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کے سال میں دو مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل بچوں میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا نظر آرہا ہے، ہمیں اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے اور باہر ہونے والی ان کی سرگرمیاں بھی سب کے علم میں لازمی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو ہم سب کے لیے بہت بڑی پریشانی ہے، ہم اپنی اولاد سے محبت ضرور کرتے ہیں مگر یہ اس قدر نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اولاد کی محبت میں اندھے ہوجائیں اور گھر سے باہر ان کی سرگرمیوں پر نظر نہیں رکھ سکیں۔

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ دیر نہ ہو اور والدین کو پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں