73 ویں پنجاب گیمز2022ء کا پرومو اور لوگو جاری

14 Jan, 2022 | 09:11 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے 73 ویں پنجاب گیمز2022ء کا پرومو اور لوگو جاری کردیا، 73ویں پنجاب گیمز2022ء  24 سے 27 جنوری تک لاہور میں منعقد ہورہی ہے جس میں پنجاب بھر کے کھلاڑی حصہ لیں گے، 73ویں پنجاب گیمز میں مردوں کے 27 اور خواتین کے 7 ایونٹس شامل ہیں۔

 صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 73ویں پنجاب گیمز کے پرومو سے کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا ہوگا، پنجاب گیمز کی تاریخ تقریباً سو سال پرانی ہے جس کو محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب جاری رکھے ہوئے ہے، تاریخی پنجاب گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں میں ولولہ اور جوش بڑھے گا، نئے کھلاڑیوں کے لئے پنجاب گیمز سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے، پنجاب کے کونے کونے سے ٹیلنٹ نکال کر لارہے ہیں، پنجاب گیمز سے نکلنے والے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پنجاب گیمز میں مواقع فراہم کررہے ہیں، نوجوانوں کے لئے میدان کھلا ہے، آگے بڑھیں، مقابلہ جات جیتیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

مزیدخبریں