پرائمری سکول کے بچوں کو بھاری بستوں سے نجات مل گئی

14 Jan, 2022 | 10:15 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : پرائمری سکول کے بچوں کو بھاری بستوں سے نجات مل گئی، محکمہ تعلیم نے لائٹر بیگ برائٹر سٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا
 نئی پالیسی پہلی سے پانچویں جماعت تک لاگو ہوگی۔ پالیسی کے تحت بچوں کیلئے لائٹر بیگ متعارف کراویا جائے گا۔ لائٹر بیگ پالیسی کا فیصلہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت کلاس رومز کے اندر کتابیں رکھنے کیلئے خصوصی ریک قائم کیے جائیں گے، مطلوبہ نصابی کتابوں کا بھی انتظام کیا جائے گا، بچے صرف مطلوبہ کاپی اور کتابیں لے کر سکول آئیں گے۔

مزیدخبریں