ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحت فتح علی خان ایف بی آر کے ہتھے چڑھ گئے

راحت فتح علی خان ایف بی آر کے ہتھے چڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  مطابق راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے گئی ہے، انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نےراحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگایا تھا، ان لینڈ ریونیو ٹیم نے ٹیکس آفس کو تفصیلات بھجوائی تھیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس نے گوشواروں میں خفیہ اکاؤنٹس کوظاہر نہیں کیاتھا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer