تعلیمی ادارےکب کھولیں گے؟ وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتا دیا

14 Jan, 2021 | 09:58 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناہے کہ طلبا کے اسکول آنے سے پہلے کل وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جس کے بعد ختمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ لیکن آخری فیصلہ صحت کی صورتحال کو دیکھ کر ہی لیا جائے گا کیونکہ طلبہ کی بھلائی ہمیشہ ان کی ترجیح رہے گی۔ 
 

مزیدخبریں