ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاجول کے والد ان کی شادی سے کیوں خوش نہیں تھے؟ وجہ بتا دی

کاجول کے والد ان کی شادی سے کیوں خوش نہیں تھے؟ وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ انڈسٹری کی نامور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن کی شادی پراداکارہ کاجول کے  والد کیوں ناراض تھےوجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق  کاجول نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا کہ میں اجے دیوگن سے شادی کرنا چاہتی تھی تب میری عمر 24 سال تھی اور کیریئر کے عروج پر تھی لیکن میرے اس فیصلے سے والد صاحب خوش نہ تھے، یہاں تک کہ والد نے شادی سے ہی انکار کر دیا تھا۔

کاجول نے یہ بھی کہا کہ اجے سے شادی کرنے پر والد نے منع کردیا تھا کیوں کہ وہ یہی کہتے تھے کہ شادی سے پہلے مجھے مزید کام کرنا چاہیے لیکن والد کے فیصلے کے خلاف نہ صرف میں اکیلے کھڑی تھی بلکہ والدہ بھی میرے ساتھ تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ تنوجا ہمیشہ سے میری حمایتی رہی ہیں، شادی کے معاملے پر بھی والدہ نے میرا ساتھ دیا تب والدہ نے مجھے یہ بھی نصیحت کی کہ جو دل میں آئے کرو اور پھر میں نے وہی کیا جو اس وقت مجھے بالکل ٹھیک لگا۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی 1999ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ اگلے ماہ 24 فروری کو دونوں اداکار شادی کی 22 ویں سالگرہ منائیں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer