حکومت نے قرضوں کی لائن لگا دی

14 Jan, 2021 | 08:38 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: حکومت نے اخراجات کے لیے بینکنگ سیکٹر سے پانچ سو ستاسی ارب روپے سے زائد کے نئے قرضے لے لیے، اخراجات زیادہ ہونے کے باعث ہدف سے بھی 22 فیصد زیادہ قرض لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق حکومت نے قرض واپس کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 587 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نیا قرض لیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض ٹرثری بلز اور انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے ذریعے حاصل کیا گیا، اس میں سے 575 ارب روپے تین ماہ کے لیے، 5 ارب 77 کروڑ روپے 6 ماہ کے لیے اور 7 ارب 9 کروڑ روپے دو سال کے لیے قرض لیے گئے، نیا قرض سات اعشاریہ دو فیصد تک شرح سود پر لیا گیا،اس نیلامی کے لیے مجموعی طور پر قرض لینے کا ہدف 475 ارب روپے رکھا گیا تھا،، حکومت نے ہفتے کے دوران 532 ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔

مزیدخبریں