(سٹی 42) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ایک بار پھر وقار اور مصباح پر تنقیدکہتے ہیں کہ میں پرکارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے باہر نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہنا ہے کہ وقار اور مصباح نے صرف میڈیا میں آ کر کہا کہ میرے لئے دروازے کھلے ہیں۔میرے لئے دروازے کھلے والی بات ہوتی تو پہلے مجھ سے بات کرتے۔ انہوں نے آہستہ آہستہ سائیڈ لائن کرنا شروع کر دیا تھا۔
دیانتداری کی بات ہے کہ میں ان کے ہوتے ہوئے اب بھی نہیں کھیل سکتا۔ معاملہ بہت آگے بڑھ چکاہے، میں یہ نہیں کہتا کہ پی سی بی انہیں کوچنگ ہٹائے۔ مصباح اور وقار اچھے کھلاڑی رہے ہیں، لیکن کوچنگ کے لئے الگ مائنڈ سیٹ درکار ہوتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ اچھا کھلاڑی اچھا کوچ بھی ہو۔