بابر اعظم کیلئے انتہائی بری خبر، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

14 Jan, 2021 | 06:03 PM

Malik Sultan Awan

(جمال الدین) خاتون سے زیادتی اور جنسی ہراسانی کامعاملہ، سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف فیصلہ سنا دیا، خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نےبابر اعظم کیخلاف ایف آئی ار  درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے حامزہ مختار کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو درخواست گزار خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے ایف ائی ار درج کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے خاتون درخواستگزار کے وکیل کو ہدایت کی وہ عدالت کا فیصلہ متعلقہ ایس ایچ او تک پہنچائیں۔

عدالت نے قرار دیا معاملہ حساس ہے ایس۔ایچ۔او فوری کارروائی کرے دوران سماعت خاتون کے وکیل موقف اختیار کیا تھا کہ بابر اعظم نے شادی کا جھانسہ دیکر جنسی استحصال کیا، خاتون کی زندگی سے کھیلتا رہا خاتون حامزہ مختار  اپنےخاندان سے رقم لے کر بابر اعظم کی ابتدائی دنوں میں مالی مدد بھی کرتی رہی دونوں ساتھ رہتے رہے جب بابر اعظم کرکٹر بن گیا تو آنکھیں پھیر لیں بابر اعظم نے خاتون کی زندگی تباہ کر دی۔

وکیل نے استدعا کی عدالت بابر اعظم کے خلاف زیادتی اور جنسی ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے  جبکہ بابر اعظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا بابر اعظم قومی کھلاڑی ہیں اور نیشنل ہیرو ہیں، خاتون بابر اعظم کو 2017 سے بلیک میل کررہی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی تھی پولیس نے تحقیقات کیں اور بابر اعظم بے قصور پائے گئے سیشن عدالت نےخاتون کی درخواست منظور کرلی ہے بابر اعظ ۔کیخلاف ایف ائی آر درج کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں