طلباء کے لیے بڑی خوش خبری

14 Jan, 2021 | 04:47 PM

Raja Sheroz Azhar

اکمل سومرو : یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 5 ہزار پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے سکالر شپ جاری، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سکالر شپ کیلئے اہل قرار پانے والے پی ایچ ڈی سکالرز کا میرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 5000 افراد کو پی ایچ ڈی سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایچ ای سی نے سکالر شپ کیلئے اہل قرار پانے والے پی ایچ ڈی سکالرز کا میرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ ایچ ای سی نے ایسسمنٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے سکالرز کی پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے سکروٹنی مکمل کرنے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی۔ ایچ ای سی انڈیجنیس سکالر شپ پروگرام کے چھٹے بیچ میں شامل افراد کی فہرست جاری ہوئی ہے۔ 

پنجاب میں پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے بائیولوجیکل سائنسز کا میرٹ 85 فیصد، ایگری کلچر اینڈ ویٹرنری کا میرٹ 75 فیصد مقرر کیا گیا۔ آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کا میرٹ 62 فیصد، فزیکل سائنسز کا 82 فیصد، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 77 فیصد میرٹ اور سوشل سائنسز مضامین کا 66 فیصد مقرر ہوا ہے۔ پی ایچ ڈی سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء ایچ ای سی کی ویب سائیٹ پر اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی سکالرز شپ کے تحت طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات کی ادائیگی ایچ ای سی کرے گی۔
 

مزیدخبریں