(سعدیہ خان) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوئی جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل آیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ پارہ 19 جبکہ کم سے کم 6 رہا. ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا، صبح اور رات کے اوقات میں لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، آج بھی لاہور میں مطلع جزوی طور پر دھندلا رہا دن کے اوقات میں بادلوں نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈالے۔
لاہور کا اییر کوالٹی انڈکس 200 ریکارڈ کیا گیا رواں مہینے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشیوں کی پیش گوئی ہے جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دھند میں بھی اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرداورخشک رہے گا، اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی،جہلم ،گو جرا نوالہ ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل،سرگودھا، موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ فیصل آباد، سیالکوٹ ، نارووال ، گجرات ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، موسم سرد اور خشک رہے گا۔
جوہر آباد، جھنگ،اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،میانوالی،ڈی جی خان،خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر اور لاڑکانہ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا۔