سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے سکیورٹی کیمرے لگائے جائیں گے

14 Jan, 2020 | 11:49 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی)سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کے لئے تھیٹرہالز میں سکیورٹی کیمرے نصب جائیں گے، ڈی سی ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ داخلہ جلد نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔
شہر لاہور کے نجی تھیٹر ہالز میں جاری سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ہال میں کیمرے نصب کئے جائیں گے جن سے روزانہ کی بنیاد پر پورا ڈراما ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈی سی اور محکمہ داخلہ کا تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس جاری ہیں اور جلد ہی کیمرے لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے یہ تمام کیمرے ہر نجی تھیٹر ہال انتظامیہ خود لگائے گی۔

مزیدخبریں