( حسن علی ) شہر میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہوسکیں نہ ہی سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن بنائی جا سکی۔ تاہم گذشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں بیس سے تیس روپے فی کلواضافہ کردیا گیا۔
سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آسکی اور نہ ہی فروخت سرکاری نرخنامے کے مطابق ممکن ہوسکی، بیشتر سبزیاں بیس سے تیس روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ شہر میں ٹماٹر ڈیڑھ سو، پیاز اسی، آلو ساٹھ، لہسن تین سو، ادرک تین سو پچاس، گوبھی ساٹھ سے اسی، گاجر پچاس، مٹردو سو بیس، کھیرا ساٹھ سے اسی، مولی بیس روپے، ہری مرچ ایک سو ساٹھ اور ہرا دھنیا ایک سو پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانا ہے تو سب سے پہلے سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پرعمل کرایا جائے۔