(علی عباس)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سبجیکٹ سپیشلسٹ، ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹرز اور جنرل کیڈر کے ملازمین کو ترقیاں دے دیں ۔
مذکورہ اساتذہ اور افسران کو سنئیر سبجکٹ سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹر اور سنئیر ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ای او کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے بھی سات اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ پرموشن کے بعد نئی پوسٹنگ بھی جاری کردی ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق لاہور سے آفتاب حیسن، ناصر عباس ، علی اصغر ، احسان باری اور محمد رمضان شامل ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ کو خوشخبری سنا دی
14 Jan, 2020 | 08:10 PM