(ملک اشرف)لاہورسمیت صوبہ بھرکی ضلعی عدالتوں کےانسپکشن ججز کاازسرنوتعین کردیا گیا، سنئیر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان لاہور کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے.
چیف جسٹس ہائیکوٹر مامون رشید شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مختلف اضلاع کی عدالتوں کا از سر انسپکشن ججزمقررکرنےکی منظوری دی ،چیف جسٹس مامون رشید شیخ پنجاب بھرکی ضلعی عدالتوں کےانسپکشن جج ہونگے، جسٹس محمدقاسم خان لاہورکی ضلعی عدالتوں کےانسپکشن جج ہونگے۔
جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی فیصل آباد ، جسٹس ملک شہزادساہیوال، جسٹس شجاعت علی ملتان جسٹس عائشہ اے ملک قصور، جسٹس شاہدوحیدگجرات، جسٹس علی باقرنجفی لیہ کی انسپکشن عدالتوں کےجج مقرر ہوں گے ، جسٹس عاطرمحمودسیالکوٹ ، جسٹس شاہدبلال حسن خانیوال ، جسٹس عالیہ نیلم شیخوپورہ ، جسٹس عابدعزیزشیخ پاک پتن ، جسٹس طارق عباسی منڈی بہاؤالدین، جسٹس مسعودجہانگیرگوجرانوالہ، جسٹس صداقت علی خان بہاولنگر، جسٹس شہبازرضوی مظفرگڑھ ، جسٹس شاہدجمیل خان لودھراں ، جسٹس فیصل زمان خان حافظ آباد، جسٹس چودھری مشتاق احمد میانوالی کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقررہوں گے ۔
علاوہ ازیں جسٹس مسعودعابدنقوی اٹک ، جسٹس چودھری مشتاق احمد میانوالی ، جسٹس مسعودعابدنقوی اٹک ، جسٹس سرداراحمدنعیم چنیوٹ ، جسٹس شہرام سرورچودھری جھنگ، جسٹس عبدالعزیزشیخ ڈی جی خان، جسٹس جواد حسن نارووال اور جسٹس عاصم حفیظ بہاولپور کی عدالتوں کے انسپکشن جج مقرر کئے گئے ہیں۔