نئے کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی

14 Jan, 2020 | 07:46 PM

Arslan Sheikh

( عفیفہ نصر اللہ ) نئے کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن سے پہلے ٹریفک پولیس اور ٹیپا سے این او سی لینا ہوگا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سی ٹی او اور ٹیپا کو مراسلہ جاری کردیا۔      

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول مرزا غلام حسین نے سی ای او پرویز اختر خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سرسٹھ پرائیویٹ سکولوں کے این او سی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس اور ٹیپا کو مراسلہ جاری کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کے مطابق رجسٹریشن سے پہلے این او سی کی شرط میں سڑکوں پر قائم سکولوں کے باعث کی گئی ہے۔

سکولوں کے چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر سی ای او ایجوکیشن نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مرزا غلام حسین نے ٹیپا اور سی ٹی او کو لکھے گئے مراسلے میں سرسٹھ سکولوں سے این او سی طلب کر لیے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ رجسٹریشن سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی لیں۔

مزیدخبریں