(علی اکبر) اراکین اسمبلی اور وکلاء نے وفاقی حکومت کی طرز پر صوبہ پنجاب میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف قانون کو مزید سخت بنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل کی منظوری کے بعد اراکین اسمبلی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں وفاق کی طرز کی قانونی سازی کی جائے تاکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جا سکے ۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے زینب الرٹ بل کی منظوری مثبت قدم ہے اس سے متاثرین کو فوری اور یقینی انصاف مل سکے گا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھی اس طرز کی قانون سازی کرے۔
آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاق میں قانون سازی کے بعد صوبائی اسمبلیاں پابند ہیں کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں قانوں سازی کریں۔
بچوں کے ساتھ زیادتی پراراکین پنجاب اسمبلی بھی میدان میں آگئے
14 Jan, 2020 | 06:32 PM