ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی

 گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)نئے سال میں گاڑیوں کی ایل ای20 سریزکے پرکشش نمبروں کی پہلی نیلامی میں 1607 نمبررکھے گئے ہیں،رواں سال چارلاکھ ترپن ہزار میں فروخت کیا گیاجبکہ گزشتہ سال گیارہ لاکھ میں نیلام ہواتھا ۔

تفصیلات کے مطابق ایل ای20گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی کاعمل فریدکورٹ ہاؤس میں شروع ہوا جو کہ شام پانچ بجے تک جاری رہا،نیلامی میں1 نمبر4لاکھ53ہزارروپےمیں شہری فیصل کو فروخت کیا گیا جبکہ گزشتہ برس 1 نمبر11ہزارروپےمیں نیلام ہواتھا۔

نیلامی کاعمل ای ٹی اوسلیم بٹ،انسپکٹرعون محمداورضیاءچیمہ کی سربراہی میں منعقدکیا گیا،نیلامی میں 5 نمبرایک لاکھ66ہزارروپےمیں ملک کامران نےخریدا اور7نمبرایک لاکھ85ہزارروپےمیں اپنے نام کیا۔

ای ٹی او سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ نیلامی میں1607نمبرزرکھےگئےہیں،نمبروں کی نیلامی سے2کروڑکی آمدن متوقع ہےجبکہ شہریوں کی بڑی تعدادنیلامی میں حصہ لے رہی ہے۔
10 نمبرخریدنے والے شہری خالدکا کہنا ہے کہ اس نے 10 نمبراپنے گھر اور پہلی گاڑی کے نمبرکی وجہ سے خریدا،رواں سال بھی دولاکھ اکیس ہزار کی رقم اداکرکے نمبر اپنے نام کیا ہے۔

شہریوں کے شدید رش کی وجہ سےگاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی کاعمل3روزتک جاری رہےگا تاکہ زیادہ سے زیادہ نمبر نیلام کیے جاسکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer