لیبر انسپکشن پر پابندی ہے یا نہیں؟ محکمہ وضاحت کرنے میں ناکام

14 Jan, 2020 | 03:38 PM

Azhar Thiraj

سعود بٹ : لیبر انسپکشن پر پابندی ہے یا نہیں؟ محکمہ لیبر وضاحت نہ کر سکا۔کنفیوژن کا شکار افسران نے فیکٹریوں کے دورے چھوڑ دیئے، معاملہ پر سیکر ٹری لیبر  نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

لیبر انسپکشن پر لگائی جانے والی پابندی کی بحث چھ ماہ سے تعطل کا شکار ہے جس وجہ سے محکمہ لیبر کے انسپکٹرز نے فیکٹریوں کے دورے چھوڑ دیئے۔حکومت کی جانب سے لیبر انسپکشن پر وضاحت نہیں کی جارہی جس وجہ سے انسپکشن متاثر ہوئی۔کنفیوژن کی وجہ سے محکمہ سوشل سکیورٹی ریکوری کی مد میں اب تک بھاری مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔


لیبر انسپکشن پر پابندی کے معاملہ پر سیکرٹری  لیبر سارہ اسلم نےموقف دینے سے انکار کر دیا۔ مزکورہ معاملہ پرجنرل سکریٹری متحدہ لیبر فیڈریشن حنیف رامے کا کہنا ہے کہ انسپکشن پر پابندی وزیراعلیٰ نے پریس ریلیز کے ذریعے  لگائی۔ لیبر انسپکشن پر پابندی کے حوالہ سے محکمہ لیبر تاحال خاموش ہے۔

حںیف رامے نے بتایا کہ پابندی کا سن کر لیبر انسپکٹرز فیکٹریوں کے دورے کرتے ہیں نہ فیکٹری مالکان کسی کو اندر آنے کی اجازت دیتے ہیں۔انسپکشن نہ ہونے سے فیکٹری مزدوروں کی کم از کم تنخواہ کے معاملات کے مسائل بڑھ گئے۔


فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے پابندی کے معاملہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انکا کہنا ہے کہ انسپکشن پر حکومت اپنی پالیسی واضح کرے تاکہ لیبر مسائل میں مزید اضافہ نہ ہو۔ 
 

مزیدخبریں