صنعتی منصوبہ بندی کا 4 سالہ پلان مرتب

14 Jan, 2020 | 02:04 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ)پاکستانی معیشت میں بہتری کے دعوے، پنجاب حکومت نے صنعتی منصوبہ بندی کا 4 سالہ پلان مرتب کرلیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے آئندہ 4 سالہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو انڈسٹریزلگانے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے،غیرملکیوں کو انڈسٹری کیلئے 22 ہزار ایکٹر اراضی مختص کی جارہی ہے جبکہ 6 چینی کمپنیوں سمیت متعدد کمپنیاں پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتی ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق2024 تک 22 ہزار سے زائد اراضی غیر ملکیوں کمپنیوں کیلئےمختص کر دی جائے گی، غیر ملکی کمپنیوں نے آٹو موبائلز، فوڈ پراسیسنگ، کیمیکلز اور تعمیراتی میٹریل سمیت دیگر صنعتیں لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کو فورسٹار ہوٹلز، ہسپتال، ائیرپورٹ، کمپلیکس، سپورٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

غیر ملکی کمپنیوں کو سکیورٹی سرویلنس، ٹیلی کمیونیکیشن، ایمبولینس سروس سمیت متعدد سہولیات میسر ہوں گی، پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ غیر ملکی کمپنیوں کے پاکستان میں آنے سے 4 لاکھ افراد کیلئےروزگارکےمواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں