سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر سامنے آنے پر حکومت کا بڑا فیصلہ

14 Jan, 2020 | 01:25 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں، محکمہ داخلہ پنجاب کیجانب سےخط نوازشریف کےساتھ ساتھ ڈاکٹرعدنان،عطاتارڑکوبھی بھیجا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں نوازشریف کی صحت بہتر ہےاس لئےتازہ میڈیکل رپورٹ بھیجی جائیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کااگرعلاج ہوگیاہےتومہربانی کرکےواپس آئیں،مزیدسیریں نہ کریں،ہم نے 48گھنٹوں میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس مانگی ہیں،رپورٹس نہ بھجوائیں تو محکمہ داخلہ کارروائی کرےگا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تازہ رپورٹ آج پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہے،  نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس پنجاب کےمتعلقہ حکام سے شیئر کی گئی ہیں۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں شہبازشریف اور بیٹوں کے ساتھ تصاویر سامنے آئی تھی ۔

مزیدخبریں