بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ختم

14 Jan, 2020 | 01:02 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد)  محکمہ بلدیات نے نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے قواعد وضوابط تیار کرلیے، محکمہ بلدیات نے حد بندیوں کے بعد نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنجاب کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے بال الیکشن کمیشن کی کورٹ میں پھینک دی۔

 سیکرٹری بلدیات پنجاب نے نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کے رولز کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی سٹی 42 نےحاصل کر لی،نوٹیفکیشن کےمطابق بلدیاتی ایکٹ 2019 کے کلاز 7 کے تحت حلقہ بندیوں کی تشکیل کی جائے گی، الیکشن کمیشن حلقہ بندی ڈسٹرکٹ حلقہ بندی اتھارٹی تعین کرے گا،ضلعی حلقہ بندی اتھارٹی میں الیکشن کمیشن کےافسران، سول سرونٹس اور جوڈیشری سے ممبرز ہونگے، تاہم جوڈیشل آفیسر کا انتخاب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ہوگا، الیکشن کمیشن ہی نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کے تکمیل کا دورانیہ طے کرے گا۔

فارم ون پر نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کا محل وقوع، آبادی اور تمام ڈیٹا مرتب کر کے تینوں ممبرز دستخط کرینگے، فارم ون کے مطابق نیبر ہوڈ کونسل کا اندراج، حلقہ انتخاب، مردم شماری کے مطابق آبادی کا تناسب اور اسٹیٹ اور سینسز بلاک کا شمار کرنا لازم ہوگا، فارم ٹو پر شہری یا عوامی نمائندے اعتراضات داخل کرا سکیں گے۔

اعتراضات پر شکایت کنندہ کا نام شہر، علاقہ، قومی شناختی کارڈ اوراعتراضات کے دلائل جمع کرانا لازم ہوگا، فارم تھری پر نیبرہوڈ کونسلزکی حتمی فہرست جاری کی جائیگی، فارم تھری میں نیبرہوڈ کونسل کا نام، الیکٹورل ایریا اوراسٹیٹ سینسز بلاک کا اندراج کرنا ہوگا جبکہ فارم فورکونیبر ہوڈ کونسل اور ویلج پنچایت کونسلز کا حتمی نوٹیفکیشن تصور کیا جائےگا۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کے تمام قواعد و ضوابط الیکشن کمیشن کو ارسال کردئیے، بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن ورکنگ کرنے کا پابند ہے۔

مزیدخبریں