سابق دور حکومت کے ایک اور منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

14 Jan, 2020 | 12:34 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا پروگرام ناکارہ قرار، سابق دور حکومت میں محکمہ ماحولیات کی استعدادِ کار بڑھانے والے پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔

حکومتی ادارہ کی مانیٹرنگ ٹیموں نے سابق دور حکومت کے پروگرام میں ناقص حکمت عملی کی نشاندہی کردی، سابق دور حکومت میں محکمہ ماحولیات کی استعداد کار بڑھانے والا پروگرام صرف فنڈز کا ضیاع تھا،رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے اضلاع میں ماحولیاتی آلات اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 13 کروڑ روپے منظور کیے گئے، جس سے نہ تو عملے کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے تربیت دی گئی اور نہ ہی آلات مکمل طور پر خریدے گئے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات  نے بغیر منظوری لئے 52 فیصد کے اضافی فنڈز استعمال کیے جبکہ ایک کروڑ روپے کے اضافی اخراجات مختلف غیر ضروری اشیاء پر کیے گئے،  ماحولیاتی لیبارٹری کے قیام کے باوجود اسی طرز کے نئے پراجیکٹ پر فنڈز کا ضیاع کیا گیا اور پراجیکٹ میں لاکھوں مالیت کے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے آلات کا صرف 30 فیصد ہی استعمال ہوا حکومتی ادارے نے مذکورہ پروگرام پر تشکیل کردہ رپورٹ ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کر کے انکوائری کی استدعا کی ہے۔

مزیدخبریں