ملک علی اکبر: سی سی پی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت ہونا تفتیشی افسر کی نااہلی ہے۔سی سی پی او نے کینٹ ڈویژن کےمقدمات قتل کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیرصدارت کینٹ ڈویژن کے افسروں کا اجلاس ہوا ،جس میں ایس ایس پی ذیشان اصغر، ایس پی آپریشنز فرقان بلال، ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔سی سی پی او نے کینٹ ڈویژن میں ہونیوالے قتل کے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ چالان کی شرح بہتر اور زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم کی جائے، شمالی چھاؤنی، کینٹ اور باغبانپورہ سرکل کارکردگی بہتر بنائیں،ملزم کی عبوری ضمانت ہونا تفتیشی افسر کی نااہلی ہے۔
مناواں سرکل کی مجموعی کارکردگی پر سربراہ لاہور پولیس کا اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باغبانپورہ سرکل سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے، کینٹ ڈویژن میں مقدمات کی پراگریس کا 1ماہ بعد دوبارہ جائزہ لوں گا،کرایہ داری اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی روکی جائے۔