(سٹی42) ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت, عدالت نے درخواستگزار کو ادویات کی پرائس لسٹ ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف دیا کہ حکومت کی منظوری کےبغیرکمپینزنےادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا, 90 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کردیاگیا، حکومت قیمتیں بڑھانے والی کمپینز کیخلاف ایکشن نہیں لے رہی، عوام کو سستی ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نے کہا کہ مفروضوں پر کارروائی نہیں کرسکتے، کیسے یقین کر لیں قیمت بڑھی، اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی کرنا حکومتی اداروں کا کام ہے۔عدالت نے درخواستگزار کو ادویات کی پرائس لسٹ ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی۔