30 سال تک اہم عہدوں پر رہنے والا افسر آج جیل میں ریٹائر ہوگا

14 Jan, 2020 | 11:09 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) 30 سال تک اہم عہدوں پر براجمان رہنے والے بیوروکریٹ فواد حسن فواد آج 14 جنوری کو جیل میں ہی ریٹائر ہو نگے، فواد حسن فواد کی 14 جنوری کو جیل سے باہر ریٹائر ہونے کی خواہش بھی پوری نہ ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں فواد حسن فواد کی رہائی کا کیس ریٹائرمنٹ کے ایک روز بعد سنا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ میں فواد حسن فواد کی ریٹائرمنٹ سے قبل رہائی کی درخواست غیر موثر ہو جائے گی، فواد حسن فواد نے اپنی رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت عالیہ میں 15 جنوری کو شنوائی ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے الزام میں 5 مئی 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں