(اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسرز کی سنیارٹی کا تنازع حل، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز کی جاری کرد ہ سنیارٹی لسٹ کو مسترد کردیا، ڈائریکٹ بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرز کو سینئر قرار دے دیا گیا۔
سیکرٹری ہایئر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجزکی 8 فروری 2019ء کی جاری کردہ سنیارٹی لسٹ کو مسترد کردیا اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈائریکٹ بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرزکو سینئرز قرار دے دیا جبکہ صوبائی پرموشن بورڈ کے ذریعے31 جنوری2011ء میں پرموٹ ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسرز کو جونیئر قرار دیا گیا، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ساجد ظفرڈال نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز کو نئی سنیارٹی فہرست مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، سٹی42 نے خلاف ضابطہ سنیارٹی فہرست مرتب کرنے کی خبر ایک ہفتہ قبل بریک کی تھی۔