لارڈ میئر کا شعبہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کا دورہ

14 Jan, 2019 | 08:52 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کا دورہ، فائلز بے ترتیب ہونے پر افسران کی سرزنش جبکہ ناقص کارکردگی پر کمپیوٹر آپریٹر زاہد حسین کو معطل کردیا گیا، شہریوں کی شکایات 2 روز میں نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔

لارڈ میئر نے کہا کہ آئندہ سائلین کی شکایت اور کنٹریکٹر کی فائل ڈائری نمبر کے بغیر جاری نہیں ہوگی، سرکاری ریکارڈ ٹیبلز کے بجائے الماریوں میں ہونا چاہیئے، کسی بھی سائل کی شکایت پر افسران ذمہ دار ہونگے، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے دفتر میں کرسیاں خالی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ آصف سے وضاحت طلب کرلی، اس موقع پر ڈائریکٹر آڈٹ خلیفہ عامر سعید، ملک خالد فاروق کھوکھر سمیت دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں