غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن، زیرتعمیر گھر مسمار

14 Jan, 2019 | 07:05 PM

Shazia Bashir

 (سٹی42) ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری،  چوہنگ کے علاقے میں تھیم پارک سوسائٹی میں زیرتعمری گھروں کو مسمارکردیا۔

چوہنگ کے علاقے میں بنائی جانے والے تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی میں زرعی زمین پر بنائے جانے والوے گھروں کا مسمار کردیا گیا۔

  ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں غیرقانونی سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، تحیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس نہ تو این او سی ہے اور تعمیر بھی زرعی ذمین پر کی جارہی ہے جس کی اجازت نہیں ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ستر سے زائد سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، شہر بھر کی تمام غیر قانونی سوسائٹیز کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں