(عفیفہ نصر اللہ) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد میں اضافہ، شہر میں کتنے غیر رجسٹرڈ اسکول ہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے پندرہ نومبر سے شروع کروایا جانے والا سروے تاحال کیوں نہ مکمل ہو سکا۔
یوں تو لاہور بھر میں گلی محلوں میں بڑی تعداد میں سکول کھولے جا رہے ہیں۔ مگر ان سکولوں میں زیاہ تر غیر رجسٹرڈ سکول شامل ہیں، جن سکولوں نے ابھی تک محکمہ تعلیم سے باقائدہ طور پر رجسٹریشن حاصل نہیں کی ہے۔ دوہزار سولہ میں لاہور میں واقع پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے خصوصاً سروے کیا گیا جس کے مطابق لاہور بھر میں پانچ ہزار دو سو سولہ رجسٹرڈ سکول تھے اور بانوے سکول غیر رجسٹرڈ۔
سولہ نومبر دوہزار اٹھارہ کو لاہور میں غیر رجسٹرڈاسکولوں کی جانچ پڑتال کے لیے سروے کا آغاز کیا گیا جسے تاحال مکمل نہ کیا جا سکا، محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز مرزا غلام حسین کے مطابق سروے پچھتر فیصد مکمل ہو چکا ہےاور ڈھائی سو سے زائد پرائیویٹ اسکولوں کو شو کاز جاری کر دیے گئے ہیں۔
سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے شروع کیے جانے والے اس سروے میں لاہور بھر کے چونتیس زونز سے فیلڈ آفیسرز اور ڈی ای اوز سکولوں کا معائینہ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پچھلے ماہ غیر رجسٹرڈ سکولوں ستانوے شوکاز جاری کیے ہیں جو کہ اب تک کل ملا کر ڈھائی سو سے زائد ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹرڈ ہونے کے لیے مکمل شرائط موجود ہیں جن پر عمل درآمد کے بعد ہی ان کے سکول کو رجسٹرڈ کیا جا تا ہے۔