ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوش علاقوں میں جائیدادیں کس کس نے بنائیں، تحقیقات شروع

پوش علاقوں میں جائیدادیں کس کس نے بنائیں، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) پراپرٹی خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی؟؟ شہر کے پوش علاقوں میں سال 2017 میں پراپرٹی خریدنے والے 550 افراد کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع، ایف بی آر نے نوٹسز جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ڈیفنس، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن میں 2017 کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے والوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، پراپرٹی رجسٹرڈ کرانے والے 550 افراد سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے ڈیفنس میں پراپرٹی خریدنے والے 150 جبکہ کینٹ میں پراپرٹی خریدنے والے 100 افراد کو نوٹسز جاری کیےہیں، جبکہ گلبرگ میں پراپرٹی خریدنے والے 120، ماڈل ٹاؤن کے 130 اور گارڈن ٹاؤن میں پراپرٹی خریدنے والے 50 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر نے تمام پراپرٹی مالکان کو تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دی ہے۔