(سعودبٹ) محکمہ لیبر کی جانب سےگھروں میں کام کرنے والے ملازمین کا بِل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، تاریخ میں پہلی بار گھریلو ملازمین کیلئے گھنٹوں کی بنیاد پر تنخواہوں کا نظام بل میں سر فہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا 100 روزہ پلان کی مناسبت سےگھریلوملازمین کےبِل کو آج قانونی شکل دینے کیلئے اسمبلی میں پیش یا جائے گا، بل کا قانون بنتے ہی رجسٹریشن کےمر حلےکاآغازکیاجائےگا، ذرائع کی جانب سےبتایاگیا کہ قانون کے تحت گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے تحت انکو مختلف اقسام کا تحفظ فراہم کیاجائےگا۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملازمین کی تنخواہ گھنٹوں کی بنیادپردینے کی وضاحت کی جائےگی، جس کے تحت گھریلوملازمین گھنٹوں کی بنیاد پر تنخواہیں حاصل کر سکیں گے، قانون کےتحت ملازمین کیلئےصحت اورانکے بچوں کوتعلیم حاصل کرنےکےپروگرامزکااجراءکیاجائے گا۔
لیبرذرائع کاکہنا تھاکہ ملازمین کےمسائل کےحل کیلئےکمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا، گھرکےمالک کو رجسٹریشن کےحوالےسےفارم جاری کیے جائیں گےجبکہ رجسٹریشن کے عمل میں محکمہ سوشل سکیورٹی کی معاونت حاصل کی جائے گی۔